بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیاتھا
اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ “اپنی قوم اور اس کے لوگوں کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے بچانا بنیادی حق ہے۔ بھارت، اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کا جواب دھرنے سے دینا چاہئے وہ اسرائیل سے سیکھیں۔ وہ دہشتگردی پھیلائیں گے ، اگر آپ سخت جواب دیں گے تو وہ رونے لگیں گے اگر آپ صرف احتجاج کرتے ہیں تو وہ آپ کی پارلیمنٹ اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیں گے ، یہ انتہا پسندانہ اسلامی دہشت گردی ہے”
اس بات کے ردعمل میں پاکستان کے اداکاروں نے سخت جواب دئیے
اداکارہ مایاعلی نے لکھا کہ اداکارہ میں کم از کم کچھ انسانیت توہونی چاہیے۔
منیب بٹ نے انسٹااسٹوریزمیں سخت ردعمل دیتے ہوئے عنوان میں لکھا ” دماغی بیمار کنگنا کیلئے ”۔
منیب بٹ نے نے لکھا ” اسلام ایک ہی ہے، جس میں دہشتگردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے