بھارت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے تمام عالمی ریکارڈ ٹوٹ گئے

بھارت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے تمام عالمی ریکارڈ ٹوٹ گئے

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر بھارت میں دن با دن کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم گزشتہ روز کروناوائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد نے تمام عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت کے اندر کرونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ کرونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کا ریکارڈ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر بھارت میں کرونا وائرس کے 4 لاکھ 1 ہزار 993 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے کی بدولت انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3523 ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسس کی تعداد مجموعی طور پر ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ جب کہ کرونا وائرس کی بدولت بھارت میں مجموعی طور پر انتقال کرنے والے افراد کی تعداد دو لاکھ گیارہ ہزار 853 ہو چکی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بھارت کے شہریوں پر سفری پابندیوں کا آغاز 4 مئی سے شروع ہو جائے گا۔ چار مئی کے بعد کسی کو بھی بھارت سے امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری طرف آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے بھارت میں موجود آسٹریلوی شہریوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اب کسی کو آسٹریلیا میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر اب کوئی بھارت سے آسٹریلیا آئے گا تو اس کو پانچ سال کی سزا دی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی اسے ادا کرنا پڑے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *