بھارت میں چاند نظر آنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق بھارت میں چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق مسجد دہلی کے شاہی امام نے اک اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا کہ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اجلاس ہوا لیکن ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا
ذرائع کے مطابق اب بھارت میں عید 14 مئی بروز جمعہ کو ہوگی خیال رہے کہ گزشتہ روز عید نماز پڑھانے کے حوالے سے بھی جامع مسجد دہلی کے امام نے اہم پیغام جاری کیا تھا
پیغام میں شاہی امام مفتی محمد مکرم نے بھارتی مسلمانوں کو کہا تھا کہ کرونا پھیل رہا ہے اور بیماری کا خوف بھی ہے یہ عذر شرعی طور پر کافی ہے لہذا مسلم عید نماز گھر پر ہی ادا کریں
دوسری جانب پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شروع ہو گیا ہے جس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر کر رہے ہیں
اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں آج مطلع ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آ رہا تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیمائش 12 مئی کی رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے اب کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی اگر شہادتیں موصول ہوئیں تو کچھ ہی دیر میں فیصلہ کر لیا جائے گا