موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے خبر آگئی ہے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
تجویز کے مطابق اگلے ماہ جون میں طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔
بتایا گیا ہے کہ اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔
واضح رہےکہ مراد راس نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ سات جون سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے
این سی او سی نے کرونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔
اس وقت پنجاب کے جن اضلاع ميں اسکول بند ہیں ان میں لاہور، راول پنڈی، فيصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ شفقت محمود نے بتایا کہ 20 جون کے بعد پورے ملک میں بورڈ کے امتحانات کووڈ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ “ہر قیمت پر” منعقد کروائے جائیں