ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے صحت تیمور جھگڑا کے خلاف افطار ڈنر پارٹی کی وجہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر پارٹی منعقد کی گئی۔ تیمور جھگڑا کی جانب سے تمام پارٹی کارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے ڈنر پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے صحت کی جانب سے دی جانے والی افطار ڈنر پارٹی ان کے علاقے میں موجود ایک معروف ہوٹل حجرہ ریسٹورنٹ میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت کی جانب سے دی جانے والی افطار ڈنر پارٹی میں کارکنان کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر پارٹی میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ پارٹی کے دوران کسی بھی قسم کے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا۔ پارٹی کے بعد لوگ صوبائی وزیر برائے صحت تیمور جھگڑا کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے نظر آئے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت تیمور جھگڑا کے جانب سے دی جانے والی افطار ڈنر پارٹی کے چرچے سوشل میڈیا پر دیکھے گئے۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر کاروائی کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پورے سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر برائے صحت کی طرف سے دی جانے والی افطار ڈنر پارٹی کے چرچے ہو رہے تھے۔ پارٹی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں صاف طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے حجرہ رسٹورنٹ پر چھاپا مارا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبائی وزیر برائے صحت، ہوٹل کی انتظامیہ اور ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کمشنر عادل ایوب کی درخواست پر تینوں فریقین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بلاتفریق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے۔