عدالت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے

عدالت نے شہباز شریف سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ آپ کے علاج میں کتنا وقت لگے گا؟

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جب ڈاکٹر واپسی کی اجازت دینگے فوری واپس آ جاؤں گا

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میں پہلے بھی دو بار بیرون ملک جا کر خود واپس آیا، ساتھ ہی شہباز شریف نے تین جولائی کی واپسی کا ٹکٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا

شہباز شریف نے کہا کہ میں تین بار وزیراعلیٰ پنجاب رہا اب قائدحزب اختلاف ہوں کیا میں دہشتگرد ہوں کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا؟

جس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو آپکے ریکارڈ سے ثابت ہے کہ واپس آئیں گے

جس کےبعد عدالت نے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

فیصلے کے بعد شہبازگل اور فواد چوہدری نے اپنا ردعمل دیا شہباز گل نے عدالتی فیصلے کو حیران کن فیصلہ قرار دیاجبکہ فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا انکا کہنا تھا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *