آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے
فیصلے کے مطابق شہباز شریف کو طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے عدالت میں بتایا کہ میں پہلے بھی دو بار بیرون ملک جا کر خود واپس آیا جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تو آپکے ریکارڈ سے ثابت ہے کہ واپس آئیں گے
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر شہباز گل اور فواد چوہدری کا ردعمل آگیا ہے
ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوۓ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانےکی اجازت قانون کیساتھ مذاق ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا انکا کہنا تھا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح سے فرار ہونا بدقسمتی ہوگی، شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے یہ گارنٹی عدالت میں جمع کروائی تھی اسکا کیا بنا ؟
انہوں نے کہا کہ اب بجائے اس کے کہ نواز شریف کو واپس بلایا جاتا خود شہباز شریف کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شہبازگل نے بھی اپنا ردعمل دیا اور عدالتی فیصلے کو حیران کن فیصلہ قرار دیا
انکا کہنا تھا کہ پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی، کیا انہیں مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا،35سال کی حکومت میں ایک اسپتال ایسا نہیں جہاں علاج ہو سکے۔