سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پی ڈی ایم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنایا جانے والا اتحاد پی ڈی ایم واحد اتحاد تھا کہ جو بنتے ہیں بکھر گیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نالائق اپوزیشن کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ اپوزیشن کمیشن اور کی بیکس سے کمائی ہوئی رقم کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب اتحاد کی وجہ مافیاز کا اکٹھ بن چکا ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لا حاصل رہے گی۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ اس بات سے واقف ہے کہ چالیس چوروں کی جانب سے لگائی گئی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ اب پی ڈی ایم میں استعفوں اور لانگ مارچ کی تحریک چلانے کی بھی ہمت باقی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم کی تحریک تاریک ہوچکی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جرات مند قیادت کے ہوتے ہوئے پی ڈی ایم کے شرکاء کو ملک پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم کا حساب دینا ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *