پی ڈی ایم میں واپسی کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے اہم بیان جاری کر دیا

پی ڈی ایم میں واپسی کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے اہم بیان جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں واپسی کے متعلق اہم بیان میں جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ شیری رحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک آزاد سیاسی جماعت ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم کسی دوسری جماعت کے تابع نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واپسی کے لیے کسی کو درخواست جمع کروائی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دو ٹوک فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ اب پارٹی کسی کو بھی وضاحت نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے ملاقات کا مقصد پارلیمان میں جمہوری کردار ادا کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے بعض ممبر آپس میں ہی لڑ رہے ہیں جس کا نقصان کسی اور کو ہونے کی بجائے حزب اختلاف کو ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں تب دراڑ ڈالی گئی جب ہم کامیابی کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدین کے الیکشن کے نتائج پر سولہ رکنی اتحاد ایک عام شخص سے بدترین شکست کے بعد بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے افراد حکومت مخالفت چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی کو بار بار نشانہ بنا رہے ہیں۔

تجویز پیش کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پاکستان کے خلاف اپوزیشن کریں۔ او پوزیشن جماعتوں کے آپس کے تنازعات اور دیگر مسائل پر کسی ابلکیشن جماعت کو کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *