پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی آ رہی ہے این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے کیسز رپورٹ ہوۂے 35 افراد انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 25660 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ملک بھر میں شرح 8.61 فیصر رہی
البتہ پنجاب میں کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوۂے اور 89 افراد انتقال کر گئے لاہور میں سب سے ذیادہ کیسز دیکھنے میں آۂے لاہور میں 399 افراد کورونا کا شکار ہو گئے
پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے
دنیا بھر میں کورونا سے ہوئی تباہی کی صورتحال درج ذیل ہیں
دنیا بھر میں کووڈ-19 یا کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ :ـ
امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک پانچ لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ تین کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں اس اعداد وشمار کے ساتھ ہی امریکہ دنیا میں اس وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے
انڈیا :ـ
انڈیا دوسرے نمبر پر ہے انڈیا میں اب تک ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں
برازیل:ـ
برازیل تین لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دنیا میں اب تک آٹھ ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں امریکہ اور برازیل کے علاوہ انڈیا، میکسیکو، فرانس، اٹلی، روس اور برطانیہ شامل ہیں۔