ماہر کتوں نے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کر دی

ماہر کتوں نے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کر دی

ذرائع کے مطابق پشاور میں موجود باچا خان ایئرپورٹ پر موجود پاک فوج کے ماہر اور سراغ رساں کتوں نے 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر موجود پاک فوج کے سراغرساں اور ماہر کتوں کی مدد سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کا عمل جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے گزشتہ روز 166 مسافر سفر کرکے پشاور ائرپورٹ باچاخان پر پہنچے تھے۔ جہاں پر موجود پاک فوج کے ماہر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کا عمل کیا گیا۔ تاہم ماہر کتوں کی جانب سے 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی اور حیران کن طور پر ٹیسٹ کرنے کے بعد ان 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سراغ رساں کتے براہ راست کسی بھی مریض کی جانچ نہیں کرتے بلکہ افراد کے سوائب ٹیسٹ ایک مخصوص پر رکھے جاتے ہیں جہاں ماہر اور سراغ رساں کتوں کی جانب سے ان کی تشخیص کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24 مئی کو سراغ رساں کتوں کی مدد لینا شروع کی گئی تھی۔ پہلے دن پاک فوج کے سراغ رساں کتوں کی جانب سے ایک مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جب کے دوسرے روز پانچ مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *