بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے میں نیا موڑ،بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور نام شک و شبہات کے دائرے میں آگیے.ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بھارتی فلم انڈسٹری کی 8 مشہور شخصیات کے خلاف کیس دائر کر دیاہے۔
ان مشہور ناموں میں سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی کے نام بھی شامل تھے.یہ کیس مظفر پور کی ایک عدالت رجسٹر کروا یا گیا جس میں تعزیرات ہند کی دفعات 306، 109، 504 اور 506شامل ہیں. اس مقدمہ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو قتل قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق بھارتی اداکار کی خودکشی کی وجہ ان کی بہت سی فلمیں ریلیز نہ کرنا ہے. ان مسائل کو لیتے ہوئے سوشانت ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے.اس کے بر عکس پروڈیوسر ایکتا کپور نےسوشل میڈیا پران الزامات کو مستردکر دیا اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے.
پروڈیوسر ایکتا کپور کاکہنا تھا کہ شکر ہے مجھ پر سشانت کو نہ کاسٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ اسے میں نے ہی لانچ کیا تھا، میں یہ سوچ کر انتہائی پریشان ہوں کہ کیسے ایسی سازشیں پھیلائی جا سکتی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ سشانت کے گھر والوں کو سکون کے ساتھ سوگ تو منانے دیں، سچ سامنے آجائے گا۔
سشانت سنگھ کےفنی کیریئر کا آغاز ایک ڈرامے ’کس دیش میں ہے میرا دل‘ سےہوا تھاجس کے پروڈیوسر ایکتا کپور ہی تھے.
یہ بات قابل غور ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں پروڈیوسر کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی اکثر الزامات کے چنگل میں پھنسے رہتے ہیں. ان پر الزام ہے کہ وہ جاننے والوں کو ناجائز فائدہ دیتے ہیں جب کہ دبنگ خان اینڈ برادرز پر اکثر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ جو فلمسٹار انہیں راس نہیں آتا تو یہ اس کا کیرئیر تباہ کر دیتے ہیں.