عید کی تعطیلات مسترد، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

عید کی تعطیلات مسترد،  حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے عید الفطر کہ موقع پر دی جانے والی تعطیلات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے رد عمل میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ان تعطیلات کو مسترد کرتے ہوئے اس حکم پر حکومت کو نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زبیر میمن موتی والاد کی جانب سے کہا گیا کہ ملک پاکستان کو 9 روز کے لئے بند رکھنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے 12 مئی سے 15 مئی تک تعطیلات کا اعلان کریں۔

ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ عیدالفطر پر دی جانے والی طویل تعطیلات تاجربرادری اور دیگر درآمد کنندگان کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کر دیں گی اور بینکوں، کسٹمز, بندرگاہوں اور دیگر محکموں کو بند رکھنے کی وجہ سے ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بدولت این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محدود تجارت کاری کے اوقات کی وجہ سے پہلے ہی تاجر اور دیگر صنعتکار برادرز کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید سے پہلے بینکوں سمیت دیگر ضروری محکموں اور بندرگاہوں کو بھی ممکنہ مدت کے لئے مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

چیئرمین چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کرکے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے بہت سے ضرورت مند افراد کو آمدنی سے محروم کر دیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *