ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے اسکول عملے کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے مطابق تمام اسکول سربراہوں اور مالکان کو آگاہ کردیا گیاہے جب کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں گی لہٰذا اسکولوں کے سربراہان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کرونا ٹیسٹ کرانے میں تعاون کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور دیگر اسکول اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ اسکولز کھولنے سےپہلےکروایا جاۓگاجب کہ سٹوڈنٹس کا کورونا ٹیسٹ 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کے بعد کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کو پندرہ ستمبر کو اسکول کھولنے کے بعد بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے لہذا تمام اسکولوں کے اسٹاف اور سٹوڈنٹس کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔