ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے
پنجاب میں 5 فیصد سے زائد کورونا پھیلاؤ والے اضلاع میں کالجز فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے اور انٹرمیڈیٹ تک کالجز کھولنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال، بھکر، فیض آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاء الدین، پاک پتن، میں کالجز بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وباء میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے