شفقت محمود نے بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے اگر 15 جون کے بعد امتحانات ہوتے ہیں تو وہ جولائی اور اگست میں بھی جاری رہ سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہورہی ہے امید ہے امتحانات منعقد کیے جائیں گے
کیمبرج امتحانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اے اور او لیولز کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے جو طلباء پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند ہیں وہ جنوری تک اس قابل ہوسکیں گے کیونکہ حکومت یونیورسٹیز کو اس سلسلے میں آن بورڈ لے گی۔
گریڈز دینے کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ اگر امتحانات نہ ہوئے تو کوئی بھی پڑھائی نہیں کرے گا۔
انکا کہنا تھا اے 2 کے طلباء کو مئی جون کے راؤنڈ میں حاضر ہونا ضروری ہےاے ٹو کے امتحانات پروٹوکول کی سختی سے تعمیل کے ساتھ ہو رہے ہیں
خیال رہے کہ پچھلے ماہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گۓ جس کے باعث شفقت محمود اورمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 15 جون تک امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی 9 ، 10 ، 11 اور 12 کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے جو مئی کے آخر سے شروع ہونے والے تھے لیکن اب 15 جون تک کسی بھی بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے۔
تاہم مئی کے تیسرے ہفتے میں ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امتحانات میں مزید تاخیر ہوگی یا نہیں۔
ایک حالیہ ٹیلیویژن انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف بہت کم طلباء ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ امتحانات منسوخ ہوں اور اساتذہ کی تشخیص پر مبنی گریڈز دیئے جائیں تو دوسری جانب بہت سے طلباء مجھ سے فون کر کے اور میسج کر کے کہہ رہے ہیں کہ وہ امتحان دینا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے تیاری کی ہے ایسے طلباء کی تعداد بہت ہی کم ہے جو چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں