اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے ملک میں انفیکشن کی شرح کم ہوگی تب ہی اسکول کھولے جاسکتے ہیں

انکا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے اور ویکسین کے ذریعے ہی وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
ان 2 چیزوں کو کرنے سے ہم بہت جلد اپنے معمولات پر واپس آسکتے ہیں۔ ہم انشاء اللہ مل کر ایسا کر سکتے ہیں۔

اس بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کورونا کی سطح کو ایس او پیز پر عمل کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے۔ اور دوسرا طریقہ 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانا ہے، جس پر احسن طریقے سے عمل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امتحانات کی منسوخی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرررہی تھیں جسے آج شفقت محمود نے مسترد کردیااور کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے نتیجے میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے تحت تعلیمی ادارے 29 اپریل سے عید کی تعطیلات تک بند رہیں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *