کورونا کے باعث سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں
بلوچستان نےکورونا کی تیسری لہر کے باعث ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے ہیں
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ نے طلباء کی صحت کے خیال کی وجہ سے امتحانات ملتوی کیے ہیں اس حوالے سے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا
ذرائع کے مطابق امتحانات 25 مئی کو شروع ہونا تھے لیکن تیسری لہر کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملتوی کر دئیے گئے گزشتہ ہفتے بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی بندش میں بھی اضافہ کیا
پاکستان میں کورونا کی صورتحال
پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے