حکومت کا 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے 7 جون سے سکول کھولنے کا فیصلہ کردیا ہے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کیا کہ 7 جون کو تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے مراد راس نے اس بات کا اعلان اپنی ٹوئیٹ میں کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی اوسی میں مشاورت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ 7 جون سے تمام ادارے کھول دئیے جائیں گے یہ بھی کہا گیا کہ گورنمنٹ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے

خیال رہے 24 مئی کو ہونے والے اجلاس میں امتحان لینے کی اجازت دی گئی تھی شفقت محمود نے بتایا تھا کہ 20 جون کے بعد پورے ملک میں بورڈ کے امتحانات کووڈ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ “ہر قیمت پر” منعقد کروائے جائیں گے

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

تجویز کے مطابق اگلے ماہ جون میں طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔بتایا گیا ہے کہ اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *