بریانی اور ٹافیاں کھلا کر ووٹ حاصل نہیں کیا جا سکتا

بریانی اور ٹافیاں کھلا کر ووٹ حاصل نہیں کیا جا سکتا

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے این اے 249 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا این اے 249 سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ اس طرح کوئی ٹافیاں بانٹ کر یا بریانی کھلا کر ووٹ تو حاصل نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر فیصل واوڈا سے صرف ایک انسان ہی استعفی طلب کر رہا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل فیصل واوڈا کے استعفے کے پیچھے سپریم کورٹ تک گئے۔ انہوں نے فیصل واوڈا کے خلاف سپریم کورٹ میں کارروائی بھی کی۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ سعید غنی کی جانب سے ایک بھی نتیجہ فارم 45 کے بغیر نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف یہ بتائے کہ ان کے تیس ہزار ووٹ کم کیوں ہوئے اور مسلم لیگ نواز یہ بتائے کہ ان کے بیس ہزار ووٹ کم کیوں ہوئے۔ حلقہ این اے 249 میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا مسئلہ ہے جس سے پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف ہی حل کر سکتی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں کے فور کے فنڈز روکے گئے۔ فیصل واوڈا حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے تھے اسی لیے انہیں ووٹ نہیں ملے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی قومی رہنما خرم دستگیر کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ معلوم نہیں الیکشن والے دن پاکستان پیپلز پارٹی کیسے جیت گئی حالانکہ کسی بھی پبلک سروے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام تک نہیں تھا۔ ضمنی الیکشن کے نتائج شام 7 سے 8 بجے تک آنا بند ہو گئے تھے۔ تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دھند تو نہیں ہوگی البتہ حبس ضرور تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *