چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان پر تنقید

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان پر تنقید

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کی تبدیلی کی
سونامی کی قیمت پوری قوم کو ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو 3 ارب روپے قرض واپس کرنے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے چائنہ سے قرض لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قرضہ نہ لینے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اس وقت کشکول لے کر پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں۔ وزیر اعظم صاحب! کوئی شک نہیں کہ آپ کو چندہ مانگنے کا بڑا تجربہ ہے مگر یاد رکھیئے کہ ملک چندوں ں پر نہیں چلا کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر پاکستانی اجیر زندگی جی رہا ہے۔ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ہر پاکستانی پونے دو لاکھ روپے کے قرض کے نیچے دب کر عمران خان کی طرف سے لاۓ گی تبدیلی کا ازالہ کر رہا ہے۔ قرض کے نسبتا لئے گئے پیسوں کو عیاشی میں اڑائیں گے تو کرپشن میں مزید اضافہ ہو گا اور غریب است رہے گا

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آپ بنی گالہ کی وزیراعظم صاحب بنی گالہ کے محلوں سے باہر نکلے اور دیکھیں کہ عام آدمی عید کی تیاری کرنے کے لیے کتنا پریشان ہے۔ پاکستان میں موجود ہر شہری عمران خان کی جانب سے لائی گئی تبدیلی کی سونامی کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے پاس اتنی سکت نہیں کہ وہ چین کو سی پیک پر ہونے والے منصوبوں کی واجبات ادا کر سکے۔ ایم ایل ون منصوبے کے لیے چائنا 6ارب ڈالر دینے سے اس کا رہا ہے۔ چائنا کی ہچکچاہٹ کی اصل وجہ حکومت پاکستان کی نااہلی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *