لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش، حمزہ شہباز کا ردعمل سامنے آگیا

لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش، حمزہ شہباز کا ردعمل سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش کی شدید مزمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے اس واقعے کی مزمت کرتے ہوۓ کہا گیا ہے کہ ایسے اوچھے ہتکنڈے اور گھٹیا حرکتوں سے نہ کبھی نواز شریف اور اس کے ساتھی گھبراۓہیں اور نہ ہی کبھی گبھرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے دل میں بستے ہیں۔ لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش اصل میں عوام پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ نواز شریف پر حملہ اصل میں عوام پر حملہ ہے۔ پاکستانی عوام چاہتی ہے کہ نواز شریف پر حملہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب رانا ثناء اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے لوگ وہی ہیں جو نواز شریف کے گھر پر اور اسپتال پر حملہ کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے گھر والوں کو ڈرانے کی یہ ناکام کوشش تھی۔ مسلم لیگ نون اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *