ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر لندن میں ان کی جان خطرے میں ہے تو وہ فورا پاکستان آ جائیں حکومت ان کا خیال رکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اگر لندن میں کوئی خطرہ ہے تو میرا مشورہ ہے کہ وہ فورا پاکستان آ جائیں۔ اللہ نہ کرے کہ میاں نواز شریف کو کچھ ہو جائے۔
ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر کا نواز شریف کے متعلق مزید کہنا تھا کہ پاکستان نواز شریف کا ملک ہے یہ دھرتی انکی ہے۔ میاں نواز شریف واپس پاکستان آ جائیں حکومت پاکستان ان کا بھرپور دیکھ بھال اور خیال رکھے گی۔ ان کو پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ پر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محفوظ جگہ جیل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی اتحادی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے ہی وطن تلے دب چکی ہے۔