ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹر ہر جگہ پر آویزاں کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں حریت رہنماؤں نے پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی اور کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا پاکستان اور کشمیر کا تعلق کثیرالجہتی اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں سرینگر کلگام اور شوپیاں میں تقریب کے دوران پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا اور حریت رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی افواج کے ظلم و ستم باوجود یوم پاکستان پر تقریبات کو منعقد کرنا ، پاکستانی پرچم کو لہرا نا اور شہداء کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرنا پاکستان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔