محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین دن ملک میں بارش رہیں گی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا
مغربی تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے اور پہلے عشرے میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت36 ڈگری تک رہے گا
اس ماہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ایک سے دو ہیٹ ویوز آ سکتی ہیں اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جن کے باعث فصلوں کے نقصان کا خدشہ ہے
ذرائع کے مطابق منگل سے بدھ کے دوران بارش کا امکان ہے اور اکثر مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے