پاکستان میں گرمی کے ڈیرے، ملک کے اہم علاقے میں پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پاکستان میں گرمی کے ڈیرے،  ملک کے اہم علاقے میں پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں پارا پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقے جیسا کہ موہنجوداڑو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی، پڈعیدن اور شہید بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت بالترتیب 39 اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پارا زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *