کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث اسلام آباد کے مزید علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ متاثرہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ سے کیا گیا ہے.
دارالحکومت میں کرونا وائرس میں مبتلاہو نے والے مریض 10 ہزار سے زائد ہیں جبکہ اموات کی تعداد 101 ہو گئ ہے.
ضلعی انتظامیہ نے جن علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سیکٹر جی 6 ٹو، جی 10، جی سیون ٹو اور غوری ٹاؤن شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متاثرہ علاقوں میں اموات کا نوٹس لیتے ہوئے مزید سیل ہونے والے علاقوں کو 36 گھنٹوں کے لیے مکمل سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اورسندھ میں تباہی و کاریوں کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث تمام تر معاشی تجارتی سیاسی سرگرمیوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر اسلام آباد کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔