پاکستان میں کورونا وباء کے باعث صورتحال خطرناک

پاکستان میں کورونا وباء کے باعث صورتحال خطرناک

وزیر داخلہ کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم خبر سنائی ہے اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی اب نئی لہر داخل ہو چکی ہے پاکستان اس وقت کورونا کی نئی لہر کی زد میں آ گیا ہے

انہوں نے کہا کہ خطرہ ہے کہ کورونا کی نئی اقسام بہت خطرناک ہو سکتی ہیں لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاۓ اورکورونا وباء سے بچا جا سکے

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں چودہ ہزار 924 ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 103 ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں

صحتیاب افراد کی تعداد

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2198 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں

سندھ میں کورونا مریضوں کی صورتحال

سندھ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 266926 ہوگئی ہے اور چار ہزار افراد اب تک جان کی بازی ہار گۓ ہیں

پنجاب کی صورتحال

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 235569 ہے اور چھ ہزار افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں

بلوچستان کی صورتحال

بلوچستان میں کورونا سے متاثر افراد کل تعداد 19855 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوچکی ہیں۔

کے پی کے کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93033 ہے جبکہ دو ہزار چار سو افراد جان کی بازی ہار گۓ ہیں

گلگت بلتستان کی صورتحال

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5061 ہےہلاکتوں کی تعداد ایک سو تین ہوچکی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *