ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے دفتری اوقات کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کی مدد میں سندھ حکومت نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں شدید اضافے کے باعث اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے دفتری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے دفتری اوقات کار کی تبدیلی کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کے سبب جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تر سرکاری دفاتر میں صرف 20 فیصد ملازمین ہیں کام کرنے کے لئے آیا کریں گے باقی کے 80 فیصد ملازمین گھر بیٹھ کر کام کیا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں اب سے دفتری اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک منتخب کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ووٹر کو دفتری اوقات کار کے دوران وزٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ وزیٹر پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کے لئے حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تر سرکاری ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر کے سیکرٹریز اب صرف اپنے ضروری اسٹاف کو ہی بلایا کریں گے تاہم باقی سارا صاف گھر سے بیٹھ کر کام کیا کرے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر تمام تر دفاتر جامعات اور اسکولز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔