حیدرآباد میں کرونا وائرس کی نئی ویریئنٹ کی تصدیق ہوگئی

حیدرآباد میں کرونا وائرس کی نئی ویریئنٹ کی تصدیق ہوگئی

ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں کرونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں برطانوی قسم کے کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور برے حیدرآباد میں 40 فیصد تک کرونا کے مریضوں میں کرونا وائرس کی برطانوی قسم پائی گئی ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کرونا وائرس سے شرح اموات میں اضافے کی وجہ کرونا وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی ہے جو کہ بہت خطرناک ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر بیکا رام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ روز سامنے آنے والی افریقی اور برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے حیدرآباد میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم عوام احتیاط کا مظاہرہ کرے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پچھلے تین روز سے کرونا وائرس میں مبتلا 9افراد کا انتقال ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد کرونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کرونا وائرس کی دو نئی اقسام بھی سامنے آئی تھیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی دو نئی اقسام پہلے افریقہ اور برازیل میں پائی گئی ہیں۔ ان دو نئی کرونا وائرس کی اقسام کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ کے زریعے ہوئی تاہم وزارت صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کرونا وائرس کی نئی اقسام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ کیا ہے کرونا وائرس کی کوئی بھی قسم ہو، ہمارا ہمارا ایس پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔ عوام ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *