بھارت میں موجود کرونا وائرس عالمی سطح پر تشویشناک قرار دے دیا گیا

بھارت میں موجود کرونا وائرس عالمی سطح پر تشویشناک قرار دے دیا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او )کی جانب سے بھارت میں موجود کرونا وائرس کی قسم کو عالمی سطح پر تشویشناک قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں موجود ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کی جانب سے بھارت میں موجود کرونا وائرس کی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا گیا ہے۔ اینتھونی فاؤچی کی جانب سے مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مودی سرکار ہٹ دھرمی چھوڑ کر لوگوں کی صحت کے لئے کچھ اقدامات کرے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھارتی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے اور لوگوں تک کرونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کی جانب سے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو ہفتے کے روز انٹرویو دیا تھا۔ انٹرویو کے دوران ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے ہمیں بتایا ہے کہ اگر اس کے خلاف کوئی موثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ہم لوگوں نے کرونا وائرس کی صلاحیت کو معمولی جانا تو یہ ہماری مشکلات میں شدید اضافہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاؤچی کا بیان ہفتے کے دن سامنے آیا تھا۔ ہفتے کے روز بھارت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ بھارت میں موجود صحت کا نظام شدید دباؤ میں ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں ہلاکتوں کے باوجود بھارت میں کئی ریاستوں کے اندر لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد دو کروڑ ہونے کے قریب ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *