امریکہ میں ایف ڈی اے نے کرونا وائرس کے مریضوں کو دی جانے والی دوا کلوروکوئن اور ہائڈروآکسی کلوروکوئن پر پابندی عائد کر دی.
ایف ڈی اے (فوڈاینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) نے کہا کرونا کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں یہ ادویات دینا قانون کے خلاف ہے.
ایف ڈی اے کے مطابق کلوروکوئن اور ہائڈروآکسی کلوروکوئن جو کہ ملیریا کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات ہیں، کرونا وائرس کے علاج کے لیے معاون ثابت نہیں ہو رہیں.
ایف ڈی اے کے مطابق ان ادویات کا استعمال سےدل کی بیماریوں اور دیگر بیماریوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہوا ہے.
یاد رہے کہ ان ادویات کے استعمال کی اجازت بھی ایف ڈی اے نے ہی 28 مارچ کو دی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف ان مریضوں کو دی جائیں جن کی حالت کرونا وائرس کی وجہ سے تشویش ناک ہے.