ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاۓ گاجس کی سمری پٹرولیم ڈویژن کی طرف سےوزیر خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں دی گئی تفصیلات کے مطابق 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے
اس کے ساتھ ساتھ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔