انٹرنیشنل نیوز کے مطابق چین کے شمالی علاقے میں ریستوران کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 17 افراد کی موت اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی زن ہووا کے مطابق ملبے سے 17 افراد کی لاشیں اور 28 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔
زخمیوں میں 7 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔
میڈیا کے مطابق گرنے والی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میں 700 افراد نے حصہ لیا، تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ ابھی تک تو عمارت کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو پائی ہیں۔