آج شام 4 بجے اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی وزراء اور صوبوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
ملک میں سبزی، پھل، دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لیے نوبت گھریلو سامان کی فروخت تک آپہنچی ہے۔