لاہورچڑیاگھر میں چندروز پہلے سفید ٹائیگر کے دو بچے انفیکشن کے باعث دم توڑ گئے تھے۔ ٹائیگرکے بچوں نے وائرل انفیکشن کے باعث کھانا چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کے بچوں کی اموات کورونا کی وجہ سے ہونے کا شبہہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیرکے بچوں کے جسم ٹھیک تھے ، اور ان کا معدہ خالی تھا۔ سفید ٹائیگر کے بچوں کے معدے، گلے اور ناک سے مواد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔