اسلام آباد، پشاور، لاہور، مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ ہیں
زلزلے کے جھٹکے مردان، شمالی وزیرستان، سوات اور باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔
جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مظفر آباد اور میرپور آزادکشمیر شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ ، دیر اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 2 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکے آفٹرشاکس بھی آسکتے ہیں۔