وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ کس گھر میں کس نے پیسے تقیسم کیے، اسی گھر کا ارب پتی آدمی پھر سے آج گیم کھیلنے کے لیے کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ضمیر صاف ہے، جن کے خلاف تحریک چلائی تھی اُن کو نہ مذاکرات کی دعوت دی ہے نہ دیں گے جھوٹے الزام لگانے والے کا منہ کالا ہوگا،
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور پریشان بھی ہوتا ہوں۔
انتخابات اوپن بیلٹ سے ہو یا سیکرٹ تحریک انصاف اپنے حصے کی تمام سیٹیں جیتیں گی،