لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرسیاست سے دور رہتے ہیں وہ میرے لیے قابل احترام ہیں ،
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں ٹائمنگ نہ دیکھیں حالانکہ ویڈیو بنانے ، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں ، گلی گلی محلے محلے ، آٹا، بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں ،
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی الیکشن اصلاحات چاہتی ہے ہم یہ ضرور کریں گے، ، لیکن تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر اصلاحات کی بات نہیں ہوسکتی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی کیوں کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے ،
نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں ،