حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کیا تھا جس کو پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی منظوری وزیر اعظم نے دی ہے
حکومت پنجاب نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلےکوبھی چیلنج کیا جاۓ
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیا اور 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا