ذرائع کے مطابق اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے
قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے
گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی 22 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 1885 ہو گئی ہے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 752 ہو گئی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا تھا۔