نیب نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوۓدرخواست دائرکردی ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے
درخواست میں فریق مریم نواز اور وزارت داخلہ کو بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں اور ریاست مخالفت پروپیگنڈہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔وہ جان بوجھ کر ریاستی اداروں کی ساکھ خراب کرنے کے لیے بیانات دے رہی ہیں
نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں چودھری شوگر ملز میں دستاویزات طلبی کیلئے 10 جنوری 2020 کو نوٹس بھجوائے گئے تھے، لیکن انہوں نے مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا،اور اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوۓ نیب آفس پر حملہ کروایا، کارکنوں نے نیب آفس پر پتھراﺅ بھی کیا
نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان کی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔