نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب لاہور کی جانب سے اک وضاحتی بیان جاری کیا گیا تھا
بیان میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز کی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کے لیے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے
خیال رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز آخری بار 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔