مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کو انڈے پڑگئے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر یہ واقعہ پیش آیا
تفصیلات کے مطابق عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوۓ تھے پیشی کے بعد نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر عدالت سے واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گئے۔
کیپٹن صفدر ان کے پیچھے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوا کچھ دیر بعد پشاور پولیس نے انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ اس سے پہلے شہباز گل کے ساتھ بھی یہ معاملہ پیش آچکا ہے