ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاہور میں آج پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اشرف نظامی نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگا نے کا مطالبہ کر دیا ۔
پریس کانفرنس کے دوران پروفیسر اشرف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک کرونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کرونا کی شرح 10 سے بھی بڑھ چکی ہے۔ اب پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالات نافذ کیے جائیں۔
یاد رہے کہ لاہور میں ہونےوالی پریس کانفرنس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ دیگر نمائندہ تنظیم بھی موجود تھیں۔