ذرائع کے مطابق متنازعہ تقریر کے معاملے پر لیگی رہنما جاوید لطیف نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج اسلم پنجو تھا نے کیس کی سماعت کی اور 30 مارچ تک پچاس پچاس ہزار روپے کےمچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کو منظور کرلیا۔ اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل متنازعہ تقریر کے معاملے پر ایک شہری نے جاوید لطیف کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔