زرائع کے مطابق اتوار کے دن جماعت اسلامی کے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے جلسے پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے اتوار کے دن لیاقت باغ راولپنڈی میں مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف جلسہ منعقد کیا۔راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلسے میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی جس کی وجہ سے جلسے منعقد کرنے والی انتظامہ اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جلسے میں کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جماعت اسلامی کو جلسہ نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔