کورونا کہ تیسری لہر شدت اختیار کر گئی جس کے باعث لاہور میں آج سے میٹروبس ، اورنج ٹرین اور سپیڈو بس کی سروس بند کردی گئی
اس کے علاوہ ہفتے میں دکانیں 5 روز شام 6 بجے تک کھلیں رہیں گی ہفتہ اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی اور انہیں جرمانہ کیا جاۓ گا
ریل سروس بھی ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہے
ماسک نہ پہننے والوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج جاری ہے کھیلوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تمام ہوٹلز بھی بند ہیں صرف ٹیک اوے سروس دی جاۓ گی