سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت 3000 روپے کم ہوگئی
کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 7 سو روپے ہو گئی ہے اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 88045 روپے تک پہنچ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمت 42 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے پاکستان میں کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ملتان فیصل آباد ، اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بھی قیمت کم ہوئی ہے سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت بھی گر گئی ہے
تفصیلات کے مطابق فی تولہ چاندی میں 40 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1300 روپے فی تولہ ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے ہو گئی ہے
سونے کی قیمت میں مسلس کمی آ رہی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ہزاروں روپے قیمت کم ہوئی