ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے لگاتار دس مہینوں میں دو ارب ڈالر ترسیلات بھیجے گئے ہیں۔ جو کہ کرونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر سب سے زیادہ ہے اور پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
ٹوئٹر پر عمران خان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔ کرونا وائرس کے باوجود بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں نے 10 ماہ میں دو بلین ڈالر بھیج کر ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوچکی ہیں۔
سوشل میڈیا کی ایپ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر 43 فیصد زیادہ ہیں۔ اور رواں سال اب تک اورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 26 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لکھا گیا کہ “ہم آپ کے شکر گزار ہیں”
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہمیشہ اپنے پیغامات میں یہی بات کہتے نظر آتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ریڈ کی ہڈی ہے۔ ان کی طرف سے جتنا بھی ترسیلات زر پاکستان بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔
وزیراعظم پاکستان یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے سب سے زیادہ باعث عزت غریب آدمی اور بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ہیں۔